مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الزَّرْعِ] · حديث 6591
6591 - عَنْ بِنْتٍ لِعُتْبَةَ بْنِ عُلَيْلَةَ، وَامْرَأَةٍ مِنْ آلِ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَتَا أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يَغْدُو عَلَيْهِمْ فَدَّانٌ إِلَّا ذَلُّوا» ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي ذَمِّ الزَّرْعِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهَاتَانِ الْمَرْأَتَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عتبہ بن علیلہ کی صاحبزادی اور حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی آل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون یہ دونوں بیان کرتی ہیں کہ ان دونوں نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فر ماتے ہوئے سناہے:’’جس بھی گھرانے والوں کے پاس صبح کے وقت فدان (یعنی ’’ہل‘‘ یا دوسرے آلات زراعت) آتا ہے، تو وہ لوگ ذلت کا شکار ہوجاتے ہیں‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ’’صحیح‘‘ میں بھی ایک حدیث مذکور ہے، جو زراعت کی مذمت کے بارے میں ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور میں ان دونوں خواتین سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ جال ثقہ ہیں۔
امْرَأَةٍ مِنْ آلِ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَتَا أَبَا أُمَامَةَ ← بِنْتٍ لِعُتْبَةَ بْنِ عُلَيْلَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter of what came in agriculture] · Hadith 6591
