مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ تَقْدِيمِ الضَّعَفَةِ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ] · حديث 5570
5570 - «عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَدَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ قَدَّمَ مَعَ ضَعَفَةِ أَهْلِهِ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ، قَالَتْ: فَرَمَيْتُ الْجَمْرَةَ بِلَيْلٍ، ثُمَّ مَضَيْتُ إِلَى مَكَّةَ فَصَلَّيْتُ بِهَا الصُّبْحَ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى مِنًى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ قَالَ ابْنُ الْقَطَّانِ: لَا يُعْرَفُ.
سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ میں سے جن کمزور افراد کو مزدلفہ کی رات پہلے روانہ کر دیا تھا میں بھی ان میں شامل تھی سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں میں نے رات میں ہی جمرات کو کنکریاں ماردیں پھر مکہ آ گئی اور وہاں میں نے صبح کی نماز ادا کی پھر میں واپس منیٰ چلی گئی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوداؤد ہے ابن قطان کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے۔
أُمِّ سَلَمَةَ
Hadith 5570
