مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ الْخِيَارِ فِي الْبَيْعِ] · حديث 6473
6473 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مِنْ بَيْعِهِمَا مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونُ بَيْعُهُمَا فِي خِيَارٍ "». قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيِّ: لَا يَفْتَرِقَنَّ اثْنَانِ إِلَّا عَنْ تَرَاضٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ؛ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَدْ وُثِّقَ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خرید وفروخت کرنے والے دونوں افراد کو ( سودا ختم کرنے کا ) اختیار ہوتا ہے جب تک وہ دونوں جدا نہیں ہو جاتے یا پھر یہ ہے کہ وہ بیع خیار ہو‘ تو حکم مختلف ہے ‘‘ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایت امام ابوداؤ داور امام ترمذی نے نقل کی ہے (جس میں یہ الفاظ ہیں: ) ’’ دونوں افراد باہمی رضامندی کے ساتھ ہی ایک دوسرے سے جدا ہوں‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عقبہ ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter of Choice in Selling] · Hadith 6473
