مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ] · حديث 199
199 - عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: «قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: " أَنْ يُسْلِمَ قَلْبُكَ، وَأَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ ". قَالَ: فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " الْإِيمَانُ ". قَالَ: وَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: " أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ ". قَالَ: فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " الْهِجْرَةُ ". قَالَ: مَا الْهِجْرَةُ؟ قَالَ: " أَنْ تَهْجُرَ السُّوءَ ". قَالَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " الْجِهَادُ ". قَالَ: وَمَا الْجِهَادُ؟ قَالَ: " أَنْ تُقَاتِلَ الْكُفَّارَ إِذَا لَقِيتَهُمْ ". قَالَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ» ". قُلْتُ: وَهُوَ يَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي فَضْلِ الْحَجِّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اسلام سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تمہاری دل فرمانبردار ہو، اور تمہاری زبان اور ہاتھ سے ( دوسرے ) مسلمان محفوظ ہوں، اس شخص نے دریافت کیا: کو اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایمان ، اس نے دریافت کیا: ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالیٰ ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں ، اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر ایمان رکھو ! اس شخص نے دریافت کیا: کو سا ایمان زیادہ فضلیت رکھتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہجرت ، اس نے دریافت کیا: ہجرت سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم برائی سے لاتعلق ہو جاؤ! اس نے دریافت کیا: کہ کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاد ، اس نے دریافت کیا : جہاد سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کہ جب تمہارا کفار سے سامنا ہو ، تو تم ان کے ساتھ جنگ کرو! اس نے دریافت کیا: کو ن سا جہاد فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس میں گھوڑے کے پاؤں کاٹ دئیے جائیں اور آدمی کا خون بہا دیا جائے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت آگے چل کر ، حج کی فضیلت سے متعلق باب میں ، مکمل روایت کے طور پر آئے گی۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔
رَجُلٌ: ← عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ
Hadith 199
