مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْأَحْزَابِ] · حديث 5902
5902 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى مَسْجِدَ - يَعْنِي الْأَحْزَابَ - فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، وَقَامَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ مَدًّا يَدْعُو عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُصَلِّ، ثُمَّ جَاءَ وَدَعَا عَلَيْهِمْ وَصَلَّى». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے راوی کہتے ہیں: یعنی مسجد احزاب میں آئے آپ نے اپنی چادر رکھی اور کھڑے ہوئے گئے آپ نے اپنے ہاتھ بلند کر کے ان (یعنی مشرکین کے گروہوں ) کے خلاف دعا کی آپ نے نماز ادانہیں کی پھر آپ تشریف لائے پھر آپ نے ان کے خلاف دعا کی اور پھر آپ نے نماز ادا کی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [A door in the parties' mosque] · Hadith 5902
