مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي حُسْنِ السُّؤَالِ وَالتَّوَدُّدِ] · حديث 727
727 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «الِاقْتِصَادُ فِي النَّفَقَةِ نِصْفُ الْمَعِيشَةِ، وَالتَّوَدُّدُ إِلَى النَّاسِ نِصْفُ الْعَقْلِ، وَحُسْنُ السُّؤَالِ نِصْفُ الْعِلْمِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُخَيِّسُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولَانِ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " خرچ کرتے ہوئے میانہ روی اختیار کرنا ، نصف معیشت ہے، لوگوں کے ساتھ عمدہ سلوک کرنا ، نصف عقل مندی ہے اور عمدہ سوال کرنا ، نصف علم ہے " ۔ یہ روایت طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے مخیس بن تمیم نے حفص بن عمر سے روایت کیا ہے امام ذہبی فرماتے ہیں : یہ دونوں مجہول ہیں ۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 727
