مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابُ تُحْشَرُ كُلُّ نَفْسٍ عَلَى هَوَاهَا] · حديث 442
442 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا، فَمَنْ هَوِيَ الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ وَلَا يَنْفَعُهُ عَمَلُهُ شَيْئًا» ". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ: " «يُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَى مَا مَاتَ عَلَيْهِ» " فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے : " ( ( قیامت کے دن ) ہر شخص کو اس کی خواہش کے مطابق اٹھایا جائے گا، جس شخص کی خواہش کفر ہو گی ، وہ کافروں کے ساتھ ہوگا، اور اس نے ( دنیا میں ظاہری طور پر مسلمانوں کی طرح کا ) جو عمل کیا ہوگا، وہ اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا" ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے " صحیح " میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں : " ہر شخص کو اس ( عقیدے ) کے مطابق زندہ کیا جائے گا، جس ( عقیدہ ) پر وہ مرا تھا " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
جَابِرٍ
Hadith 442
