مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ] · حديث 864
864 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ يُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ، أَوْ يَصْرِفَ بِهِ وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْهِ - فَهُوَ فِي النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ زِيَادٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ: تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ: وَلَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ، وَقَالَ صَاحِبُ الْمِيزَانِ: لَا نَدْرِي مَنْ ذَا.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے :" جو شخص اس لئے علم حاصل کرے ، تا کہ اس کے ذریعے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرے یا اس کے ذریعے جہلا ء کے ساتھ بحث کرے اور لوگوں کی توجہ اپنی مبذول کروالے ، تو وہ شخص جہنم میں جائے گا "۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن زیاد واسطی ہے امام طبرانی اور امام بزار فرماتے ہیں: سلیمان اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں : اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے "میزان " کے مصنف فرماتے ہیں :مجھے نہیں معلوم یہ کون ہیں ؟
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 864
