مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ] · حديث 182
182 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " خَمْسٌ مِنَ الْإِيمَانِ، مَنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ شَيْءٌ مِنْهَا فَلَا إِيمَانَ لَهُ: التَّسْلِيمُ لِأَمْرِ اللَّهِ، وَالرِّضَا بِقَضَاءِ اللَّهِ، وَالتَّفْوِيضُ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ، وَالتَّوَكُّلُ عَلَى اللَّهِ، وَالصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى. وَلَمْ يَطْعَمِ امْرٌؤٌ حَقِيقَةَ الْإِسْلَامِ حَتَّى يَأْمَنَهُ النَّاسُ عَلَى دِمَائِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ "، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، عَلَامَاتٌ كَمَنَارِ الطَّرِيقِ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِقَامُ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَالْحُكْمُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَطَاعَةُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، وَالتَّسْلِيمُ عَلَى بَنِي آدَمَ إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرما نقل کرتے ہیں: " پانچ چیزیں ایمان میں سے ہیں ، جس شخص میں ان میں سے کوئی چیز نہیں ہو گی ، اس کا ایمان نہیں ہو گا، اللہ تعالیٰ کے حکم کو تسلیم کرنا ، اللہ تعالیٰ کے ( یعنی تقدیر کے ) فیصلے سے راضی رہنا ، معاملات کو اللہ تعالیٰ کے سپر د کرنا ، اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا اور صدمے کے آغاز میں صبر کرنا آدمی اسلام کی حقیقت تک اس وقت تک نہیں پہنچ سکتا ، جب تک لوگ اپنی جانوں اور اموال کے حوالے سے اس سے محفوظ نہ ہوں" ایک صاحب نے عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: " اس شخص کا ، جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں ، راستے کے نشان کی طرح ، اس کی کچھ علامات ہیں اس بات کی گواہی دینا ، کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، نماز قائم کرنا ، زکوٰۃ ادا کرنا ، اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ دینا ، اُ مّی نبی ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرنا ، اور جب بنی نوح انسان ( میں سے کسی سے بھی ) تمہاری ملاقات ہو ، تو انہیں سلام کرنا" یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے، جس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 182
