مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ الضَّحِكِ] · حديث 1278
1278 - عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: «بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِالنَّاسِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ، فَتَرَدَّى فِي حُفْرَةٍ كَانَتْ فِي الْمَسْجِدِ وَكَانَ فِي بَصَرِهِ ضَرَرٌ، فَضَحِكَ كَثِيرٌ مِنَ الْقَوْمِ وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَيُعِيدَ الصَّلَاةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے' اسی دوران ایک شخص مسجد میں آیا اور مسجد میں موجود ایک گڑھے میں گر گیا' اس شخص کی بینائی کمزور تھی' تو بہت سے لوگ ہنس پڑے ' حالانکہ وہ لوگ نما ز پڑھ رہے تھے' تو (نماز کے بعد) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص (نماز کے دوران) ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ وضو کر کے ' دوبارہ نماز ادا کرے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالملک دقیقی ہے' میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے' اس روایت کے بقیہ رجا ل کی توثیق کی گئی ہے۔
اَبِیْ مُوْسیٰ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The door of ablution from laughter] · Hadith 1278
