مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ] · حديث 2991
2991 - عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي السَّفِينَةِ قَائِمًا إِلَّا أَنْ يَخْشَى الْغَرَقَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادَهُ مُتَّصِلٌ.
حضرت جعفر بن ابو طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز ادا کریں البتہ اگر ڈوبنے کا اندیشہ ہو ، تو معاملہ مختلف ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس ک نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال " ثقہ " ہیں اس کی سند متصل ہے ۔
جَعْفَر بن أبي طَالب
Hadith 2991
