مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ مَا يُخَفِّفُ الْمَوْتُ] · حديث 3906
3906 - عَنِ الْمَشْيَخَةِ أَنَّهُمْ حَضَرُوا غُضَيْفَ بْنَ الْحَارِثِ حِينَ اشْتَدَّ سُوقُهُ فَقَالَ: هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ يَقْرَأُ يس؟ قَالَ: فَقَرَأَهَا صَالِحُ بْنُ شُرَيْحٍ السَّكُونِيُّ فَلَمَّا بَلَغَ أَرْبَعِينَ مِنْهَا قُبِضَ قَالَ: فَكَانَ الْمَشْيَخَةُ يَقُولُونَ: إِذَا قُرِئَتْ عِنْدَ الْمَوْتِ خُفِّفَ عَنْهُ بِهَا، قَالَ صَفْوَانُ: قَرَأَهَا عِيسَى بْنُ الْمُعْتَمِرِ عِنْدَ ابْنِ مَعْبَدٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
مشائخ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ غضیف بن حارث کے پاس موجود تھے‘ جب ان پر نزع کا عالم طاری ہونا شروع ہوا ‘ تو انہوں نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایک شخص سورت یٰسین پڑھ سکتا ہے؟ راوی بیان کرتےہیں تو صالح بن شریح سکونی نے سورت یٰسین پڑھنا شروع کی جب وہ چالیسویں آیت تک پہنچے تو ان کی روح قبض ہوگئی ۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو مشائخ یہ فرماتے ہیں: جب مرنے والے کے قریب سورت یٰسین پڑھی جائے تو اسے موت میں آسانی نصیب ہوتی ہے۔ صفوان نامی راوی بیان کرتے ہیں: عیسیٰ بن معتمر نے ابن معبد کے پاس اسے (یعنی سورۂ یسین کو ) پڑھا تھا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
فَكَانَ الْمَشْيَخَةُ يَقُولُونَ: إِذَا قُرِئَتْ عِنْدَ الْمَوْتِ خُفِّفَ عَنْهُ بِهَا، ← فَقَرَأَهَا صَالِحُ بْنُ شُرَيْحٍ السَّكُونِيُّ فَلَمَّا بَلَغَ أَرْبَعِينَ مِنْهَا قُبِضَ ← هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ يَقْرَأُ يس ← الْمَشْيَخَةِ أَنَّهُمْ حَضَرُوا غُضَيْفَ بْنَ الْحَارِثِ حِينَ اشْتَدَّ سُوقُهُ
Hadith 3906
