مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ باب · حديث 5921
5921 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «الْمَدِينَةُ يَتْرُكُهَا أَهْلُهَا وَهِيَ مُرْطِبَةٌ "، قَالُوا: فَمَنْ يَأْكُلُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " السِّبَاعُ وَالْعَائِفُ» ". رَوَاهُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ مدینہ کے رہنے والے لوگ اسے چھوڑ جائیں گے حالانکہ اس کی کھجوریں (اتارنے کے لیے ) تیار ہو چکی ہونگی ‘ لوگوں نے عرض کی : یارسول اللہ! اس (کے پھلوں وغیرہ ) کوکون کھائے گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: درندے اور جانور یا پرندے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › Chapter · Hadith 5921
