مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ] · حديث 2121
2121 - وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ الصَّلَاةِ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، وَإِنْ جَلَسَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ صَلَّتْ عَلَيْهِ وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمْرِهِ.
حضرت علی بن ابو طالب روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ::" جب بندہ نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھا ہوتا ہے تو فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں رہتے ہیں ، اور فرشتوں کی اس کے لئے دعائے رحمت یہ ہوتی ہے اے اللہ ! تو اس کی مغفرت کر دے اور اگر آدمی نماز کے انتظار میں بیٹھا ہوا ہوتا ہے ، تو فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں ، اور ان کی اس شخص کے لئے دعا یہ ہوتی ہے : اے اللہ ! تو اس کی مغفرت کر دے اے اللہ! تو اس پر رحم فرما"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ " ثقہ "ہے، تاہم وہ عمر کے آخری حصے میں اختلاف کا شکار ہو گیا تھا۔
عَلِيٍّ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter: Waiting for Prayer] · Hadith 2121
