مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَتْ عَيْنُهُ الْوَاحِدَةُ] · حديث 3850
3850 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «قَالَ اللَّهُ: إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدِي لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ " قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً؟ قَالَ: " وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: " وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ قَالَ: وَيُخْطِئُ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر ما یا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے بندے کی دونوں آنکھوں کی بینائی لے لوں تو میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہو تاراوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یارسول اللہ! اگر ایک ( آنکھ کی بینائی رخصت ہوئی ہو ‘ توبھی یہ اجر وثواب حاصل ہوگا؟ ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: اگر ایک کی ہوئی ہو ‘ تو بھی ( یہی اجر وثواب حاصل ہوگا )‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث ’’صحیح‘‘ میں مذکور ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں:’’اگر ایک ہو‘‘۔ یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلیم ضبی جسے ازدی نے ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے ۔ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب’’الثقات‘‘ میں کیا ہے‘ اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غلطی کرتا ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 3850
