مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ فَطَّرَ صَائِمًا] · حديث 4894
4894 - عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا عَلَى طَعَامٍ وَشَرَابٍ مِنْ حَلَالٍ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ فِي سَاعَاتِ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ جِبْرِيلُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ لَيْلَةَ الْقَدْرِ: " وَرُزِقَ دُمُوعًا وَرِقَّةً ". قَالَ سَلْمَانُ: «إِنْ كَانَ لَا يَقْدِرُ عَلَى قُوتِهِ. قَالَ: عَلَى كِسْرَةِ خُبْزٍ، أَوْ مَذْقَةِ لَبَنٍ، أَوْ شَرْبَةِ مَاءٍ، كَانَ لَهُ ذَلِكَ». وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ، وَهُوَ صَدُوقٌ، قُلْتُ: وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا: ’’جو شخص روزہ دار کو حلال کھانے اور مشروب کے ذریعے افطاری کروائے تو رمضان کے مہینے کی تمام گھڑیوں میں فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور شب قدر میں حضرت جبرائیل علیہ السلام اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں‘‘ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور انہوں نے شب قدر کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ’’اس شخص کو آنسو اور رقت عطا کی جاتی ہے‘‘۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اگر آدمی روزہ دار کو پوری خوراک فراہم کرنے پر قادر نہ ہو، تو پھر اسے روٹی کا ایک کڑادے دے یا دودھ کا ایک گھونٹ دے دے یا پانی کا ایک گھونٹ دے دے تو بھی اسے یہ اجر مل جائے گا۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے صالح احادیث منقول ہیں اور وہ صدوق ہے میں یہ کہتا ہوں، اس کےبارے میں کلام کیا گیا ہے۔
سَلْمَانَ
Hadith 4894
