مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ] ‹ بَابٌ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ] · حديث 6951
6951 - قَالَ جَابِرٌ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَابِرٍ. وَرَوَاهُ بِرِجَالِ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ عَلَى جَابِرٍ.
حضرت جابررضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:’’ الله تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں نذر پوری نہیں کی جائے گی‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، سلیمان بن موسیٰ کے بارے میں یہ بات کہی گئی ہے: اس نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے یہ روایت صحیح کے رجال کے ساتھ نقل کی ہے، لیکن حضرت جابررضی اللہ عنہ پر’’ موقوف ‘‘ہے۔
جَابِرٍ
Hadith 6951
