مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي الْإِجْمَاعِ] · حديث 830
830 - عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «اثْنَانِ خَيْرٌ مِنْ وَاحِدٍ، وَثَلَاثَةٌ خَيْرٌ مِنِ اثْنَيْنِ، وَأَرْبَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ، فَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَكُنْ لِيَجْمَعَ أُمَّتِي إِلَّا عَلَى هُدًى». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ سَلْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : دو افراد ایک سے بہتر ہوتے ہیں اور تین افراد ، دو سے بہتر ہوتے ہیں اور چار افراد ، تین سے بہتر ہوتے ہیں، تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے ، کیونکہ اللہ تعالی میری امت کو صرف ہدایت پر ہی اکٹھا کرے گا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بختری بن عبید بن سلمان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
النَّبِیِّ اَنَّہٗ ← اَبِیْ ذَرٍّ
Hadith 830
