مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ] · حديث 3617
3617 - عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُنْذِرِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ؟ قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: فَكَانَ يَقْرَؤُهُ حَتَّى تُوُفِّيَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " نَعَمْ إِنِ اسْتَطَعْتَ "، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت سعید بن منذر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ! کیا میں تین دن میں قرآن پڑھ لیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں ! راوی کہتے ہیں: تو وہ صاحب انتقال تک اسی طرح قرآن پڑھتے رہے۔یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جی ہاں! اگر تم اس کی استطاعت رکھتے ہو۔ .اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
سَعِيدِ بْنِ الْمُنْذِرِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ
Hadith 3617
