مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْخُمْرَةِ] · حديث 2262
2262 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ فِيهِ: وَيَسْجُدُ عَلَيْهَا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ أَيْضًا بِإِسْنَادِ رِجَالِهِ رِجَالِ الصَّحِيحِ، فَقَالَ فِيهِ: عَنْ عَائِشَةَ أَوْ عَنِ ابْنِ عُمَرَ شَكَّ شَرِيكٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چٹائی پر نماز ادا کر لیتے تھے۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: " اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر سجدہ کر لیتے تھے "۔ امام احمد کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں امام احمد نے اسے ایک اور سند کے ساتھ نقل کیا ہے ، جس کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں تاہم اس کی سند میں انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ شریک نامی راوی کو یہ شک ہے کہ شاید یہ روایت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے یا شاید حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 2262
