مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ] · حديث 5768
5768 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «صَلَّى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ سَبْعُونَ نَبِيًّا مِنْهُمْ مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، وَعَلَيْهِ عَبَاءَتَانِ قَطْوَانِيَّتَانِ، وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى بَعِيرٍ مِنْ إِبِلِ شَنُوءَةَ، مَخْطُومٍ بِخِطَامٍ مِنْ لِيفٍ عَلَيْهِ ضَفِيرَتَانِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ مسجد خیف میں ستر انبیاء علیہ السلام نے نماز ادا کی ہے جن میں سے ایک حضرت موسی ٰعلیہ السلام ہیں میں گویا اس وقت بھی ان کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔انہوں نے دو قطوانی عبائیں پہنی ہوئی ہیں اور احرام باندھا ہوا ہے وہ شنوءۃ قبیلے کے ایک اونٹ پر موجود ہیں جس کی لگام پتوں سے بنی ہوئی ہے اور انہوں نے دو مینڈھیاں بنائی ہوئی ہیں‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ‘ جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [A door in the Al-Khayef Mosque] · Hadith 5768
