مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ حَجِّ الصَّبِيِّ قَبْلَ الْبُلُوغِ وَالْعَبْدِ قَبْلَ الْعِتْقِ] · حديث 5254
5254 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «أَيُّمَا صَبِيٍّ حَجَّ، ثُمَّ بَلَغَ الْحِنْثَ عَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةٌ أُخْرَى، وَأَيُّمَا أَعْرَابِيٍّ حَجَّ ثُمَّ هَاجَرَ فَعَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةً أُخْرَى، وَأَيُّمَا عَبْدٍ حَجَّ ثُمَّ عُتِقَ فَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي حَجِّ الصَّبِيِّ، وَالْحَجِّ عَنِ الْمَيِّتِ وَالْعَاجِزِ فِي أَوَاخِرِ الْكِتَابِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حضرت عبداللہ بن عباسؓ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ارشادفر ما یا :’’ جس بچے نے حج کیا ہو‘ اور پھر وہ بالغ ہو جائے تو اس پر دوسری مرتبہ حج کرنالازم ہو گا جس دیہاتی نے حج کیا ہوا ہو پھروہ ہجرت کر لے تواس پر دوسری مرتبہ جج کرنالازم ہو گاجس غلام نے حج کیا ہو پھراسےآزادکر د یا جائے تو اس پر دوسری مرتبہ حج کر نالا زم ہوگا‘‘ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں: بچے کے حج کر نے مردہ کی طرف سے حج کر نے اور عاجز شخص کی طرف سے حج کرنے سے متعلق روایات اس کتاب کے آخر میں آئیں گی‘ اگر اللہ نے چاہا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 5254
