مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ عَنِ الْوَقْتِ] · حديث 1819
1819 - عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنَّهَا سَتَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَيُؤَخِّرُونَهَا عَنْ وَقْتِهَا، فَصَلُّوا مَعَهُمْ، فَإِنْ صَلَّوْا لِوَقْتِهَا وَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَخَّرُوهَا عَنْ وَقْتِهَا فَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ، مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَمَنْ مَاتَ نَاكِثًا لِلْعَهْدِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ» ". فَقُلْتُ: مَنْ أَخْبَرَكَ هَذَا الْخَبَرَ؟ فَقَالَ: أَخْبَرَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يُخْبِرُهُ عَامِرٌ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ إِلَّا أَنَّ مَالِكًا رَوَى عَنْهُ.
عاصم بن عبید اللہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "میرے بعد عنقریب ایسے حکمران آئیں گے جو نماز کو کبھی وقت پر ادا کریں گے اور کبھی مخصوص وقت سے مؤخر کر دیں گے تم لوگ ان کی اقتداء میں نماز ادا کرنا وہ لوگ نماز اپنے وقت پر ادا کریں تو تم ان لوگوں کے ساتھ وہ نماز ادا کر لینا تمہیں بھی اجر ملے گا، اور انہیں بھی اجر ملے گا ، اور اگر وہ اس کو تاخیر کے ساتھ ادا کریں تو تم اس نماز کو ان کے ساتھ ادا کرنا تمہیں اجر ملے گا، اور انہیں گناہ ہوگا، جو شخص جماعت سے علیحدگی اختیار کرتا ہے وہ زمان ہ جاہلیت کی موت مرتا ہے ، اور جو شخص عہد کو توڑنے والا ہو گا جب وہ قیامت کے دن آئے گا ، تو اس شخص کی کوئی حجت نہیں ہوگی"۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: آپ کو یہ روایت کس نے بیان کی ہے ، تو انہوں نے بتایا : مجھے یہ روایت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ نے اپنے والد حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے ، حضرت عامر رضی اللہ عنہ نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بتائی تھی، یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبید اللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے ، تاہم امام مالک نے اس سے روایت نقل کی ہے ۔
عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on who delays prayer from the time] · Hadith 1819
