مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ وَرَدَ الْمَدِينَةَ وَلَمْ يُصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ] · حديث 5879
5879 - عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَسْلَمَ بْنِ بُجْرَةَ أَخِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ - وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا - قَدْ حَدَّثَ نَفْسَهُ قَالَ: إِنْ كَانَ لَيَدْخُلُ الْمَدِينَةَ فَيَقْضِيَ حَاجَتَهُ بِالسُّوقِ، ثُمَّ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ فَإِذَا وَضَعَ رِدَاءَهُ ذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ: وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّهُ قَالَ لَنَا: " «مَنْ هَبَطَ مِنْكُمْ إِلَى هَذِهِ الْقَرْيَةِ فَلَا يَرْجِعَنَّ إِلَى أَهْلِهِ حَتَّى يَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، ثُمَّ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسلم بن اسلم بن بجرہ جن کا تعلق حارث بن خزرج سے ہے ‘ وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھے انہوں نے یہ بات بیان کی ہے ایک مرتبہ وہ مدینہ منورہ آئے انہیں بازار میں جو کام تھاوہ انہوں نے پورا کر لیا پھر وہ اپنے گھر واپس چلے گئے جب انہوں نے چادرا تاری تو انہیں یاد آیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں نماز ہی ادانہیں کی ۔ انہوں نے یہ سوچا اللہ کی قسم میں نے مسجد نبوی میں نماز ہی ادا نہیں کی جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ فرمایا ہے:” تم میں سے جو شخص اس بستی میں آ ئے تو وہ اپنے اہل خانہ کی طرف اس وقت تک ہرگز واپس نہ جائے جب تک وہ اس مسجد میں دو رکعت ادا نہیں کر لیتا پھر (اس کے بعد ) وہ اپنے اہل خانہ کی طرف واپس جائے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ
Hadith 5879
