مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ] · حديث 302
302 - عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «حُبُّ قُرَيْشٍ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهُمْ كُفْرٌ، وَحُبُّ الْعَرَبِ إِيمَانٌ، فَمَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَ الْعَرَبَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالْبَزَّارُ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْمَنَاقِبِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " قریش سے محبت رکھنا ایمان ہے اور ان سے بغض رکھنا کفر ہے، عربوں سے محبت رکھنا ایمان ہے ، جو شخص عربوں سے محبت رکھے گا، وہ مجھے سے محبت رکھے گا، اور جو عربوں سے بغض رکھے گا، وہ مجھے سے بغض رکھے گا"۔ یہ روایت امام بزار نے ، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے، جسے امام احمد امام یحییٰ بن معین اور امام بزار نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق دیگر روایات ، مناقب سے متعلق باب میں آئیں گی۔
أَنَسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Section of it] · Hadith 302
