مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ باب · حديث 6864
6864 - وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «الْمُسْلِمُ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَعِرْضُهُ وَمَالُهُ. الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ. التَّقْوَى هَاهُنَا " وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْقَلْبِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت واثلہ بن اسقع خانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’ایک مسلمان کی جان عزت اور مال دوسرے مسلمان کے لئے قابل احترام ہیں، مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے وہ اس پرظلم نہیں کرتا، وہ اسے رسوا نہیں کرتا تقویٰ یہاں ہوتا ہے‘‘نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے ذریعے دل کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
رَسُولِ اللَّهِ ← وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ،
Hadith 6864
