مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ سَافَرَ فَتَأَهَّلَ فِي بَلَدٍ] · حديث 2948
2948 - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ «أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ صَلَّى بِمِنًى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَأَنْكَرَهُ النَّاسُ عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي تَأَهَّلْتُ بِمَكَّةَ مُنْذُ قَدِمْتُ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " مَنْ تَأَهَّلَ بِبَلَدٍ فَلْيُصَلِّ صَلَاةَ الْمُقِيمِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
عبدالرحمن بن ابو ذباب بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے منی ٰ میں چار رکعات ادا کیں لوگوں نے اس حوالے سے ان پر اعتراض کیا تو انہوں نے فرمایا : اے لوگو جب میں مکہ آیا تھا تو میں نے وہاں اہل بنا لیا تھا ( یعنی شادی کر لی تھی ) اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ، جو شخص کسی شہر میں اہل بنا لے وہ مقیم کی نماز ادا کرے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔
Hadith 2948
