مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَرَادَ أَنْ يَتَعَجَّلَ أَخْذَ دَيْنِهِ] · حديث 6645
6645 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِخْرَاجِ بَنِي النَّضِيرِ مِنَ الْمَدِينَةِ أَتَاهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ فَقَالُوا: إِنَّ لَنَا دُيُونًا؟ لَمْ تَحِلَّ، فَقَالَ: " ضَعُوا وَتَعَجَّلُوا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنونضیر کو مدینہ منورہ سے نکالنے کا حکم جاری کیا، تو ان میں سے کچھ افراد آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا: ہم نے لوگوں سے قرض لینے ہیں جن کا وقت ابھی نہیں آیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کچھ معاف کر دو اور کچھ پہلے لے لو۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے،اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔
إِنَّ لَنَا دُيُونًا لَمْ تَحِلَّ، ← لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ بِإِخْرَاجِ بَنِي النَّضِيرِ مِنَ الْمَدِينَةِ، أَتَاهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 6645
