مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ] · حديث 193
193 - عَنْ عُمَيْرِ بْنِ قَتَادَةَ «أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " طُولُ الْقُنُوتِ ". قَالَ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " جُهْدُ الْمُقِلِّ ". قَالَ: أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيمَانًا؟ قَالَ: " أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، اخْتُلِفَ فِي ثِقَتِهِ وَضَعْفِهِ، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا بَعْدُ.
حضرت عمیر بن قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک صاحب نے دریافت کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طویل قیام والی ، اس نے دریافت کیا: کو ن سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تنگ دست کا محنت کر کے ( دیا جانے والا صدقہ ) اس شخص نے دریافت کیا: ایمان میں ، سب سے زیادہ کامل ایمان کس کا ہوتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرمایا: جس کے اخلاق سب سے زیادہ اچھے ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید ابو حاتم ہے، جس کے ثقہ یا ضعیف ہونے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ، اس کے بعد بھی ، اس کے حوالے سے کچھ احادیث آئیں گی۔
عمير بن قتادة أنَّ رجلاً
Hadith 193
