مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ بَابٌ فِي صَوْمِ رَمَضَانَ بِمَكَّةَ] · حديث 4799
4799 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «صَوْمُ رَمَضَانَ بِمَكَّةَ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ رَمَضَانَ بِغَيْرِ مَكَّةَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ، ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ.
حضرت عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا: ’’مکہ میں رمضان کا روزہ رکھنا مکہ کے علاوہ کہیں اور ایک ہزار رمضان سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر ہے، جسے ائمہ یعنی امام احمد اور دیگر حضرات نے ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ امام ابن حبان نے اسے ثقہ کہا ہے وہ فرماتے ہیں یہ غلطی بھی کرتا ہے، اور برخلاف روایت بھی نقل کرتاہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 4799
