مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ] · حديث 6094
6094 - عَنْ أَبِي رَافِعٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " يَا أَبَا رَافِعٍ، اقْتُلْ كُلَّ كَلْبٍ ". قَالَ: فَوَجَدْتُ نِسْوَةً مِنَ الْأَنْصَارِ بِالصُّورَيْنِ مِنَ الْبَقِيعِ لَهُنَّ كَلْبٌ، فَقُلْنَ: يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعَزَّ رِحَالَنَا، وَإِنَّ هَذَا الْكَلْبَ يَمْنَعُنَا نَفِدُ إِلَيْهِ وَاللَّهِ مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ أَنْ يَأْتِيَنَا حَتَّى تَقُومَ امْرَأَةٌ مِنَّا فَتَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، فَاذْكُرْهُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ أَبُو رَافِعٍ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " يَا أَبَا رَافِعٍ، اقْتُلْهُ، فَإِنَّمَا يَمْنَعُهُنَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ».
حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: اے ابورافع ! تم ہر کتے کو ماردو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے انصار کی کچھ خواتین کو بقیع کے پاس پایا‘ ان کا ایک کتا تھا ان خواتین نے کہا:اے ابورافع ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے مردوں کو جنگ پر بھیجا ہوا ہے ‘یہ کتا ہمارے لئے رکاوٹ بنتا ہے ‘اللہ کی قسم! کوئی بھی شخص ہمارے پاس نہیں آسکتا اس کے آنے سے پہلے ہم میں سے کوئی ایک عورت اٹھ کر چلی جاتی ہے اور اس کتے کے اور آنے والے کے درمیان حائل ہو جاتی ہے تم اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کرو حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےارشادفرمایا: اے ابورافع !تم اسے قتل کر دو کیونکہ اللہ تعالیٰ ان ( خواتین )کی حفاظت کرے گا۔
أَبِي رَافِعٍ
Hadith 6094
