مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْبُكَاءِ فِي الصَّلَاةِ] · حديث 2486
2486 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبِيتُ فَيُنَادِيهِ بِلَالٌ بِالْأَذَانِ فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ فَإِنِّي لِأَرَى الْمَاءَ يَنْحَدِرُ عَلَى خَدِّهِ وَشَعْرِهِ ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي فَأَسْمَعُ بُكَاءَهُ» فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں رضی اللہ تعالیٰ عنہا کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے رات بسر کی حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اذان دے کر آپ کو بلایا تو نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم اٹھے آپ نے غسل کیا میں نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے رخساروں اور بالوں پر پانی کے قطرے پھسلتے ہوئے دیکھے پھر آپ تشریف لے گئے اور آپ نے نماز ادا کی تو میں نے آپ کے رونے کی آواز سنی ۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت امام ابع یعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال "صحیح" کے رجال ہیں۔
عَائِشَةَ
Hadith 2486
