مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابُ احْتِرَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ وَمَعْرِفَةِ حَقِّهِ] · حديث 4795
4795 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ صَامَ رَمَضَانَ فَعَرَفَ حُدُودَهُ، وَتَحَفَّظَ فِيهِ مِمَّا كَانَ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَتَحَفَّظَ فِيهِ كَفَّرَ مَا قَبْلَـ[ـهُ]». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرَيْظٍ ; ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص رمضان کے روزے رکھے اس کی حدود کی معرفت حاصل کرے اور اس میں ان چیزوں کی حفاظت کرے جن کی اس مہینے میں حفاظت کرنا مناسب ہے، تو یہ اس شخص کے گزشتہ گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ امام ابو یعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قریظ ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے۔
اَبِیْ سَعِیْدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › [Chapter of Respecting the Month of Ramadan and Knowing Its Rights] · Hadith 4795
