مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ اللُّقَطَةِ] · حديث 6837
6837 - «عَنِ الْجَارُودِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - أَوْ قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - اللُّقَطَةُ نَجِدُهَا؟ قَالَ: " انْشُدْهَا، وَلَا تَكْتُمْ، وَلَا تُغَيِّبْ، فَإِنْ وَجَدْتَ رَبَّهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ وَإِلَّا فَمَالُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ».
حضرت جارود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی : یا رسول اللہ !(راوی کو شک ہے) یا کسی شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ہمیں کوئی گمشدہ چیز مل جاتی ہے؟ نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم اس کا اعلان کرو، تم اسے چھپاؤ نہیں، تم اسے پوشیدہ نہ رکھو، اگر اس کا مالک مل جاتا ہے، تو وہ اس کے سپرد کر دو، ورنہ یہ وہ مال ہے، جسے الله تعالیٰ جس کو چاہتا ہے، دے دیتا ہے۔
قُلْتُ ← الْجَارُودِ،
Hadith 6837
