مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ بَابُ مَتَى يَحِلُّ الْمُحْرِمُ] · حديث 5593
5593 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ رَمَى الْجَمْرَةَ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ - الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الْعَقَبَةِ - ثُمَّ انْصَرَفَ، فَنَحَرَ هَدْيًا، ثُمَّ حَلَقَ، فَقَدْ حَلَّ لَهُ مَا حَرُمَ عَلَيْهِ مِنْ شَأْنِ الْحَجِّ». قُلْتُ: لَهُ أَثَرٌ مَوْقُوفٌ عَلَيْهِ، وَفِيهِ إِلَّا النِّسَاءَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرما یا: ’’جو شخص عقبہ کے پاس موجود جمرہ کو سات کنکریاں مار لے اور پھر واپس آ جائے اور قربانی کے جانور کو ذبح کر لے پھر وہ سر مونڈوا دے تو حج کے حوالے سے جو چیز اس پر حرام تھی وہ اس کے لئے حلال ہو جاتی ہے‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک اثر منقول ہے ‘ جو ان پر موقوف ہے اور اس میں یہ مذکور ہے ‘ البتہ خواتین کا معاملہ مختلف ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں ۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › Chapter: When does Muharram come] · Hadith 5593
