مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ إِدْخَالِ الْعُمْرَةِ عَلَى الْحَجِّ] · حديث 5436
5436 - عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَرَادَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا أَنْ تَحُجَّ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَضُمَّ مَعَ حَجَّتِهَا عُمْرَةً، فَسَأَلَتْ عَبْدَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: مَا أَجِدُ هَذِهِ إِلَّا أَشْهُرَ الْحَجِّ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي النُّسْخَةِ الَّتِي كَتَبْتُ أَنَا مِنْهَا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک خاتون نے حج کرنے کا ارادہ کیا اس نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اپنے حج کے ساتھ عمرہ کوبھی ملالے گی ‘اس نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے اس بارے میں دریافت کیا ‘تو انہوں نے فرمایا: میں یہ سمجھتاہوں۔ یہ صرف حج کے مہینوں میں ہوسکتا ہے ‘کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشادفر مایا ہے:’’ حج کے متعین مہینے ہیں‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ وہ نسخہ جس کو میں نے نوٹ کیا ہے اس میں‘ میں نے اس روایت کو اسی طرح پایا ہے اس کے رجال’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
أَرَادَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا ← طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [Chapter Entering Umrah for the Hajj] · Hadith 5436
