مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ عَزْلِ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ] · حديث 4745
4745 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كَانَتْ شَجَرَةٌ تُؤْذِي النَّاسَ، فَأَتَاهَا رَجُلٌ فَعَزَلَهَا عَنْ طَرِيقِ النَّاسِ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَتَقَلَّبُ فِي ظِلِّهَا فِي الْجَنَّةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک درخت لوگوں کو اذیت پہنچایا کرتا تھا ایک شخص اس کے پاس آیا اس نے لوگوں کے راستے سے اسے ہٹادیا تو اللہ کے نبی صلى الله علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: میں نے اس شخص کو دیکھا ہے کہ وہ جنت میں اس درخت کے سائے میں کروٹیں بدل رہا ہے۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابو ہلال ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
طريق الناس ← كانَتْ شَجرةٌ تُؤْذي الناسَ، فأتاها رجلٌ فَعزَلها ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 4745
