مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الْعَمَلِ فِي الصَّلَاةِ] · حديث 2479
2479 - عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الصُّبْحِ فَجَعَلَ يَهْوِي بِيَدِهِ فَسَأَلَهُ الْقَوْمُ حِينَ انْصَرَفَ فَقَالَ: " إِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ يُلْقِي عَلَيَّ شَرَرَ النَّارِ لِيَفْتِنَنِي عَنِ الصَّلَاةِ فَتَنَاوَلْتُهُ فَلَوْ أَخَذْتُهُ مَا انْفَلَتَ مِنِّي حَتَّى يُنَاطَ إِلَى سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ يَنْظُرُ إِلَيْهِ وِلْدَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی پھر آپ نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو لوگوں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان آگ کے شرارے میں میری طرف ڈالنا چاہتا تھا تا کہ میری توجہ نماز سے ہٹا دے میں نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا اگر میں اس کو پکڑ لیتا تو وہ مجھ سے خود کو چھڑا نہیں سکتا تھا یہاں تک کہ اسے مسجد کے ستونوں میں سے کسی ستون کے ساتھ باند ھ دیا جانا تھا اور اہل مدینہ کے بچوں نے اسے دیکھ لینا تھا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ
Hadith 2479
