مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ التَّبْكِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ] · حديث 3079
3079 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «تَقْعُدُ الْمَلَائِكَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ مَعَهُمُ الصُّحُفُ يَكْتُبُونَ النَّاسَ فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ"، قُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ لَيْسَ لِمَنْ جَاءَ بَعْدَ خُرُوجِ الْإِمَامِ جُمُعَةٌ؟ قَالَ: بَلَى وَلَكِنْ لَيْسَ مِمَّنْ يُكْتَبُ فِي الصُّحُفِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " جمعہ کے دن فرشتے مساجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں ان کے پاس صحیفے ہوتے ہیں وہ لوگوں کے نام نوٹ کرتے ہیں جب امام آجاتا ہے' تو صحیفے لپیٹ دیے جاتے ہیں: راوی بیان کرتے ہیں: میں نے کہا: اےحضرت ابو امامہ ! جو شخص امام کے آنے کے بعد آتا ہے کیا اس کا جمعہ نہیں ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا : ہوتا ہے' لیکن یہ ان افراد میں شامل نہیں ہوتا جن کے نام صحیفے میں نوٹ کیے جاتے ہیں۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ' اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے' جسے ایک جماعت نے "ثقہ" قراد دیا ہے' اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on raising early to congregation] · Hadith 3079
