مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ] · حديث 2052
2052 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «لَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ فَإِنَّهَا مِنَ الْجِنِّ خُلِقَتْ، أَلَا تَرَوْنَ إِلَى عُيُونِهَا وَهَيْئَتِهَا إِذَا نَفَرَتْ؟ وَصَلُّوا فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا هِيَ أَقْرَبُ مِنَ الرَّحْمَةِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " «وَصَلُّوا فِي مَرَاحِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا بَرَكَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ» ". وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالنَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِقَوْلِهِ حَدَّثَنِي.
حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : " اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا نہ کرو کیونکہ ان کی پیدائش جنات سے ہوئی ہے کیا تم نے دیکھا نہیں کہ جب یہ سرکش ہو جائیں تو ان کی آنکھیں اور ان کی ہیئت کیسے ہو جاتی ہے ؟ تم لوگ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو کیونکہ وہ رحمت کے زیادہ قریب ہیں"۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: " تم لوگ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرو کیونکہ یہ رحمان کی طرف سے برکت ہیں : ۔ یہ روایت امام ان ماجہ اور امام نسائی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام احمد کے رجال " ثقہ " ہیں ابن اسحاق نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ میرے استاد نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ۔
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيُّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter of prayer in the places of sheep] · Hadith 2052
