مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ عَرْضِ الْكِتَابِ بَعْدَ إِمْلَائِهِ] · حديث 684
684 - عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: «كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ أَخَذَتْهُ بُرَحَاءُ شَدِيدَةٌ، وَعَرِقَ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَّانِ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَكُنْتُ أَدْخُلُ عَلَيْهِ بِقِطْعَةِ الْكَتِفِ أَوْ كَسْرَةٍ، فَأَكْتُبُ وَهُوَ يُمْلِي عَلَيَّ، فَمَا أَفْرَغُ حَتَّى تَكَادَ رِجْلِي تَنْكَسِرُ مِنْ ثِقْلِ الْقُرْآنِ حَتَّى أَقُولَ: لَا أَمْشِي عَلَى رِجْلِي أَبَدًا، فَإِذَا فَرَغْتُ قَالَ: " اقْرَأْ "، فَأَقْرَأَهُ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ سَقْطٌ أَقَامَهُ، ثُمَّ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى النَّاسِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي. فَهُوَ وَجَادَّةٌ.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے وحی کی کتابت کیا کرتا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی ، تو آپ کو شدت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور آپ کو بہت سا پسینہ آتا تھا، جو موتیوں کی طرح کا ہوتا تھا ، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کہ کیفیت ختم ہوتی تھی ، تو میں ( جانور کے ) کندھے یا کسی اور چیز کا ٹکڑا لے کر آتا تھا، اور اس وحی کو نوٹ کرتا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے املاء کرواتے تھے ( ایک مرتبہ ایسا ہی ہوا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زانوں میرے زانوں پر تھا ) وہ تحریر پوری ہونے سے پہلے قرآن کے وزن کی وجہ سے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ میری ٹانگ ٹوٹ جائے گی ، یہاں تک کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اب میں اس ٹانگ پر کبھی نہیں چل سکوں گا، جب میں فارغ ہوا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : پڑھ کر سناؤ ! میں آپ کو پڑھ کر سناتا تھا ، اگر اس میں کوئی غلطی ہوتی تھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ٹھیک کروا دیتے تھے ، پھر میں وہ لے کر لوگوں کی طرف چلا جاتا تھا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، تاہم اس کی سند میں یہ تحریر ہے : میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی ، تو یہ " وجادہ " کے طور پر روایت ہو گی ۔
«كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ ← زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter Presentation of the Book after it is completed] · Hadith 684
