مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ بَابُ سُجُودِ التِّلَاوَةِ] · حديث 3687
3687 - عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِذَا سَجَدَ ابْنُ آدَمَ قَالَ الشَّيْطَانُ: أُمِرَ ابْنُ آدَمَ بِالسُّجُودِ فَسَجَدَ فَلَهُ الْجَنَّةُ، وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ فَعَصَيْتُ فَلِيَ النَّارُ» ". أَوْ نَحْوَ هَذَا الْكَلَامِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كِنَانَةُ بْنُ جَبَلَةَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ وَسُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’ جب ابن آدم سجد ہ کر تا ہے‘ تو شیطان یہ کہتا ہے ۔ ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے سجدہ کرلیا اسے جنت مل جائےگی مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو میں نے انکار کیا ‘ تو مجھے جہنم ملے گی‘‘۔راوی کہتے ہیں : یا اس کی مانند کوئی کلام ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کنانہ بن جبلہ ہے ‘ جسے ابوحاتم نے ’’ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے‘ اور ایک راوی سہیل بن ابوحزم ہے ‘ جسے یحییٰ بن معین نے ’’ثقہ‘‘ قرار دیا ہے ‘اورایک جماعت نے اسے’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
«إِذَا سَجَدَ ابْنُ آدَمَ ← النَّبِيِّ ← أَنَسٍ،
Hadith 3687
