مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ] · حديث 160
160 - عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «الْإِسْلَامُ عَلَانِيَةٌ، وَالْإِيمَانُ فِي الْقَلْبِ ". قَالَ: ثُمَّ يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ: " التَّقْوَى هَا هُنَا، التَّقْوَى هَا هُنَا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ مَا خَلَا عَلِيَّ بْنَ مَسْعَدَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ فرماتے تھے: " اسلام علانیہ ہوتا ہے ، اور ایمان دل میں ہوتا ہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اپنے دست مبارک کے ذریعے تین مرتبہ اشارہ کیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تقویٰ یہاں ہے ، تقویٰ یہاں ہے "۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلیٰ نے مکمل روایت کے طور پر نقل ک ہے ، جبکہ امام براز نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے علی بن مسعدہ نامی راوی کے علاوہ ، اس کے تمام رجال صحیح کے رجال ہیں، اور اسے بھی ابن حبان ، ابو داؤد طیالسی ، ابو حاتم اور ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
ثُمَّ ← ثُمَّ يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ← الْإِسْلَامُ عَلَانِيَةٌ وَالْإِيمَانُ فِي الْقَلْبِ ← كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ← أَنَسٍ،
Hadith 160
