مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابُ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ] · حديث 4954
4954 - عَنْ عَلِيٍّ وَعَنْ خَبَّابٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " «إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلَا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيْبَسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلَّا كَانَ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَفَعَهُ عَنْ خَبَّابٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَلِيٍّ، وَفِيهِ كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت خباب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جب تم نے روزہ رکھا ہوا ہو تو صبح کے وقت مسواک کرو شام کے وقت مسواک نہ کرو کیونکہ جس بھی روزہ دار شخص کے ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں تو یہ چیز قیامت کے دن اس کی آنکھوں کے آگے نور کا باعت ہوگی‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے حضرت خباب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ’’مرفوع‘‘ حدیث کے طور پرنقل کیا ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ’’مرفوع‘‘ حدیث کے طور پرنقل نہیں کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کیسان ابوعمر ہے، جسے ابن حبان نے ’’ثقہ‘‘ قراردیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے۔
خَبَّابٍ ← عَلِيٍّ،
Hadith 4954
