مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي بِئْرِ بُضَاعَةَ] · حديث 5904
5904 - عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي نِسْوَةٍ فَقَالَ: [لَوْ] أَنِّي سَقَيْتُكُمْ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةُ لَكَرِهْتُمْ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں؛ میں نے اپنے ہاتھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بضاعہ کنویں کا پانی پلایا تھا۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم ان کے الفاظ یہ ہیں : ( راوی بیان کرتے ہیں: ) ہم کچھ خواتین سمیت حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا اگر میں تمہیں بضاعہ کے کنویں سے پانی پلاؤں تو تم اسےنا پسند کرو گے۔۔۔۔اس کے بعد باقی حدیث حسب سابق ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
Hadith 5904
