مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ بَابُ صِنَاعَةِ النِّسَاءِ] · حديث 6430
6430 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَا تُنْزِلُوهُنَّ الْغُرَفَ، وَلَا تُعَلِّمُوهُنَّ الْكِتَابَةَ، وَعَلِّمُوهُنَّ الْغَزْلَ وَسُورَةَ النُّورِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: كَذَّابٌ.
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفر مایا: ’’ تم ان خواتین کو بالا خانوں میں نہ ٹھہراؤ اور انہیں تحریر کی تعلیم نہ دوا نہیں سوت کاتنے کی اور انہیں سورہ نور کی تعلیم دو‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم شامی ہے امام دارقطنی کہتے ہیں: وہ کذاب ہے۔
عَائِشَةَ
Hadith 6430
