مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ] · حديث 341
341 - عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «مَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا قَالَ: " لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی ہمیں خطبہ دیتے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: " اس شخص کا ایمان نہیں ، جس کی امانت نہ ہو اور اس شخص کا دین نہیں ، جس کا عہد نہ ہو( یعنی جو امین نہ ہو، اور جو عہد کی پاسداری نہ کرتا ہو ) "۔ یہ روایت امام احمد ، امام ابو یعلیٰ ، امام بزار نے ، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند ایک راوی ابو ہلال ہے، یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ امام نصائی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
مَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا ← أَنَسٍ،
Hadith 341
