مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا] · حديث 6400
6400 - عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْبُنَانِيِّ قَالَ: «كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي أَشْتَرِي هَذِهِ الْحِيطَانَ يَكُونُ فِيهَا الْعِنَبُ، وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَبِيعَهَا كُلَّهَا عِنَبًا حَتَّى نَعْصِرَهُ فَقَالَ: عَنْ ثَمَنِ الْخَمْرِ تَسْأَلُنِي؟! سَأُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ رَفَعَ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ أَكَبَّ وَنَكَتَ فِي الْأَرْضِ وَقَالَ: " الْوَيْلُ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ". فَقَالَ عُمْرُ رَحِمَهُ اللَّهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَفْزَعَنَا قَوْلُكَ: الْوَيْلُ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ! فَقَالَ: " لَيْسَ عَلْيَكُمْ مِنْ ذَلِكَ بَأْسٌ إِنَّهُمْ لَمَّا حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ، فَيُذِيبُونَهُ فَيَبِيعُونَهُ، فَيَأْكُلُونَ ثَمَنَهُ، وَكَذَلِكَ ثَمَنُ الْخَمْرِ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ». قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي النَّهْيِ عَنْ ثَمَنِ الْخَمْرِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ الْوَاحِدِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
عبدالواحد بنانی بیان کرتے ہیں: میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا اے ابوعبدالرحمن ! میں نے یہ باغ خریدا ہے‘ جس میں انگور ہوتے ہیں ہم ان سب کو انگور کی شکل میں فروخت نہیں کر سکتے ہیں کچھ کو نچوڑنا پڑتا ہے‘ تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم مجھ سے شراب کی قیمت کے بارے میں دریافت کرنا چاہ رہے ہو؟ میں تمہیں ایک حدیث سنا تا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبانی سنی ہے: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران آپ نے آسمان کی طرف سر اٹھایا اور پھر اسے جھکالیا اور زمین سے کچھ کر یدنے لگے پھر آپ نے ارشادفرمایا: بنی اسرائیل کے لئے بربادی ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یارسول اللہ! آپ کے اس فرمان نے ہمیں پریشان کر دیا ہے کہ بنی اسرئیل کے لئے بربادی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس بربادی میں سے تم پر کچھ نہیں آئے گا ان لوگوں پر چربی کوحرام قرار دیا گیا تو وہ لوگ اسے پگھلا کر اسے فروخت کر دیتے تھے اور اس کی قیمت کھایا کرتے تھے اسی طرح تم لوگوں پر شراب کی قیمت حرام ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد نے شراب کی قیمت کی ممانعت کے بارے میں نقل کیا ہے لیکن وہ روایت اس کے علاوہ ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبدالواحد نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قراردیا ہے۔
عبد الواحد البناني
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter on wine and its price] · Hadith 6400
