مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي النَّهَارِ وَيَبِيتُ بِاللَّيْلِ] · حديث 3626
3626 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِابْنٍ لَهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنِي يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ بِالنَّهَارِ وَيَبِيتُ بِاللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَا تَنْقِمُ أَنَّ ابْنَكَ يُصْبِحُ ذَاكِرًا وَيَبِيتُ سَالِمًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں اپنے بیٹے کو لے کے آیا اور بولا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ! میرا بیٹادن کے وقت مصحف کو دیکھ کر قرآن پڑھتارہتا ہے اور رات بھی ایسے گزار دیتا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشادفرمایا: تمہیں کیا اعتراض ہے؟ تمہارا بیٹا ذکر کرنے والے کے طور پر کرتا ہے اور سلامتی والا ہونے کے طور پر رات بسر کرتا ہے۔یہ روایت امام احمدنقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ بِابْنٍ لَهُ
Hadith 3626
