مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ الْهِبَةِ لِلْوَلَدِ وَغَيْرِهِ] · حديث 6759
6759 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «سَوُّوا بَيْنَ أَوْلَادِكُمْ فِي الْعَطِيَّةِ فَلَوْ كُنْتَ مُفَضِّلًا أَحَدًا لَفَضَّلْتُ النِّسَاءَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ وَرَفَعَ مِنْ شَأْنِهِ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ.
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’عطیہ دیتے ہوئے، اپنے اولاد میں برابری رکھو، اگر میں نے کسی کی فضیلت (یعنی ترجیح) دینی ہوتی، تو میں خواتین کوفضيلت (یعنی ترجیح) دیتا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جولیث کا کاتب ہے، عبدالملک بن شعیب کہتے ہیں : یہ ثقہ اور مامون ہے۔ انہوں نے اس کی شان کو بلند قراردیا ہے، امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 6759
